پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ، عالمی بینک نے اعداد و شمار جاری کر دیے

عالمی بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح 39.8 فیصد سے بڑھ کر 44.7 فیصد ہو گئی ہے۔ تقریباً 10 کروڑ 79 لاکھ پاکستانی اب غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب طبقے پر شدید اثرات مرتب کیے ہیں، اور حکومت کے فوری اقدامات کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

0/Post a Comment/Comments